فیصل رضا عابدی نے عالمی جنگ کی تیاری پکڑ لی
سابق سینیٹر نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ 60 دن میں عالمی جنگ چھڑنے والی ہے، مرکز پاکستان ہوگا۔
سابق سینیٹر اور پیپلزپارٹی رہنما فیصل رضا عابدی نے جی ٹی وی کے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں کہا کہ اگلے 60 دنوں بعد جنگ عظیم سوئم شروع ہوجائے گی۔
‘پاکستان میں اگلے 60 دن کے اندر عالمی جنگ کے شاخسانے کھل چکے ہیں’، ان خیالات کا اظہار فیصل رضا عابدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 28 ستمبر 2021 کو بتا دیا تھا کہ جنگ عظیم سوئم کا مرکز پاکستان ہوگا، یہی وہ جگہ ہے جہاں سے سب کچھ شروع ہوگا۔
فیصل عابدی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا نشانہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہوں گی، عالمی طاقتیں داعش کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر راشد خان کی عالمی رہنماؤں سے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل
بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی کچھ ہونا ہے وہ اگلے دو مہینے میں ہونا ہے۔ جب اینکرپرسن نے ان سے پوچھا کہ دو مہینے میں کیا ہونا ہے تو عابدی صاحب کہنے لگے ‘عالمی جنگ’۔
ویسے تو پیپلزپارٹی کے منظور وسان بھی آئے دن اُوٹ پٹانگ قسم کی پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں اور فیصل عابدی بھی اُن ہی کے ہم پلہ ہیں لیکن اس بار لگتا ہے کہ فیصل رضا عابدی نے منظور وسان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔