نجم سیٹھی کا پی ڈی ایم کو اسلام آباد میں دنگے فساد کا مشورہ
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صحافی کا یہ کام نہیں کہ وہ سیاستدانوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر سیاسی بیان بازی کرے۔
پاکستانی صحافت کس پیرائے میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگانی ہے کہ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے مقاصد کے حصول کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت کو دنگے فساد کا مشورہ دے دیا ہے۔
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہو گا اور نکلا کچھ نہ تو پھر پی ڈی ایم فارغ ہے۔ پھر تو میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب دو سال کیا اگلے بھی پانچ سال گزار جائیں ۔ اس لیے اب پی ڈی ایم والوں کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے ۔ اگر لانگ مارچ کرنے ہے تو پھر آر یا پار والی بات کرنی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
نسلہ ٹاور کی مسماری کے خلاف متاثرین کا احتجاج ،پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
لاہور کے واقعے کو میری خبر سے جوڑنا غلط ہے، احمد نورانی
24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو وہاں پہنچنا اور خان صاحب کو چھوڑنا نہیں ہے ، لڑائی جھگڑے کرنے ہیں۔ پچھلی مرتبہ تو کہتے تھے کہ ایک پودا نہیں ہلا ، اس دفعہ پودے بہت سے ہلانے پڑیں گے، بہت سی چیزیں توڑ پھوڑ کرنا پڑیں گی ، سر بھی توڑنا پڑیں گے کیونکہ اس کے بغیر کام نہیں چلے گا۔
He is inciting violence and a physical attack on the PM. He should be charged under the law or is he "untouchable”? The man was seeing the fall of PTI & Imran Khan for so long without success he has now become a desperado! Pathetic! https://t.co/CssolMRZBu
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 26, 2021
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جبران الیاس کے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے لکھا ہے کہ "وہ (نجم سیٹھی) لوگوں کو تشدد پر اکسارہے اور وزیراعظم پر حملے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے یا وہ قانون سے بالاتر ہیں؟ وہ (نجم سیٹھی) شخص پی ٹی آئی اور عمران خان کا زوال ہوتے دیکھنا چاہتا تھا مگر اب وہ مایوسی کا شکار ہو کر بیہودہ گفتگو کررہا ہے!۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ایک پندرہ میگزین کے ایڈیٹر ہیں اور ڈیلی ٹائم کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کی آڈیو لیکس ، ویڈیو لیکس اور جسٹس (ر) رانا شمیم کے بیان حلفی سے بات نہیں بنی تو انہوں نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کو میدان میں اتارا ہے جو لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اسلام آباد پہنچیں اور توڑ پھوڑ کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک صحافی کا لیول یہ نہیں ہے کہ وہ سیاست کا حصہ بنے ، اگر صحافی کو سیاست کو شوق کود رہا ہے تو پھر صحافت چھوڑے اور سیدھا سیدھا سیاست میں آئے اور اپنا کردار ادا کرے۔ دوسروں کے ہاتھوں میں کھلونا بننا اور پھر بیان بھی ایسے دینا کہ ساری صحافتی برادری کو سر شرم سے جھک جائے۔
This is the real face of PTI.
Hope @shireenmazari1 who has gone berserk on @najamsethi likes it too.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) November 26, 2021
تجزیہ کاروں کا مزید کہا ہے کہ پاکستان کے معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم نعیم الحق کی ایک پرانی ویڈیو نکالی ہے ۔ بحیثیت انسانی غلطی کا پتلا ہے ۔ جس سے اور انسان غلطیاں کرتے ہیں ویسے ہی مرحوم نعیم الحق صاحب نے غلطیاں کوتاہیاں کی ہوں گی ۔ مگر جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو عام طور پر لوگ اس کی برائیوں کو زیربحث نہیں لاتے ہیں۔ مگر مرتضیٰ سولنگی صاحب ، سینئر صحافی نجم سیٹھی کے کہے ہوئے الفاظ کو کاندھا دینے اور شیریں مزاری کی تنقید کو جواب دینے کے لیے اس حد تک آ گئے ہیں انہوں نے مرحوم نعیم الحق کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ ٹھیک ہے انہوں نے زندگی میں بہت ساری غلطیاں کی ہوں گی ، مگر صحافت کو یہ کون سا لیول ہے کہ آپ ان کی پرانی ویڈیو کو نکال کر سینئر صحافی نجم سیٹھی کی بات سے جوڑ رہے ہیں۔