نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منطور

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو بیٹوں سمیت سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے (ن) لیگی رہنما اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں جھگڑا کرنے کے الزام میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچا تو پولیس نے مجھے بھی حوالات میں بند کردیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ یہ وہی نہال ہاشمی ہیں جنہوں نے 2017ء میں عدلیہ مخالف تقریر کی تھی جس کے بعد فروری 2018ء میں انہیں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا مرتکب قرا دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے