مریم نواز کی بیٹے کی شادی پر سیاسی تبصرہ نگاری سے گریز کی اپیل

مریم نواز میڈیا اور معاشرے کو روکنے کے بجائےپارٹی رہنماؤں کو تقریبات کی وڈیو اور تصاویر شیئرکرنے سے روکیں،تجزیہ کاروں کا مشورہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سمیت تمام طبقات سے اپنے بیٹے  کی شادی پر سیاسی تبصرہ نگاری سے گریز کرنے کی اپیل کردی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے بیٹے کی شادی ایک نجی، خاندانی معاملہ ہے۔ میں بھی تمام ماؤں کی طرح سیاسی تبصروں کے بغیر اس موقع کو منانے کی مستحق ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کو مریم نواز کا گانا پسند آگیا

جنید صفدر کے بعد حمزہ شہباز کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نواز نے مزید لکھا  کہ  میں میڈیا اور باقی تمام افراد سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔

صحافی ملیحہ ہاشمی نے مریم نواز کی درخواست پرردعمل دیتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ مریم نواز کی یہ بات بلکل درست ہےکہ بیٹے کی شادی پر خوشی منانا ان کا حق ہے اور اس پر سیاست نہ کریں۔ اسی طرح عمران خان کی بیوی جن کا سیاست سےکوئی تعلق بھی نہیں، ان کا بھی حق ہےکہ اگر وہ پردہ کرتی ہیں اور مذہبی لگاؤ رکھتی ہیں تو ان پر سیاسی تبصرے نہ کیےجائیں ،سب کی عزت ایک برابر۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو میڈیا اور معاشرے رازداری کے احترام کی اپیل کرنے کے بجائے اپنے پارٹی رہنماؤں کو نجی تقریبا ت کی وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنانے سے روکنا چاہیے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ  مریم نواز کی شادی کی تقریبات پر حکمراں جماعت نے تو کوئی سیاست نہیں کی ہے۔بلکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تو گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے گانے کی تعریف کی تھی۔

متعلقہ تحاریر