بنی گالہ کے اخراجات کیلیے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا،جہانگیر ترین
نئے پاکستان کیلیے اپنی استطاعت کے مطابق تحریک انصاف کی جس حد تک مدد کرسکتا تھا کی،پی ٹی آئی رہنما
بنی گالہ کے اخراجات کیلیے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے الزام کی تردید کردی۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جہانگیر ترین کا وزیراعظم سے انصاف کا مطالبہ
جہانگیر ترین گروپ پنجاب حکومت کے لیے خطرہ
Regardless of the current status of my relationship with Imran khan, the truth must be told. I did whatever was in my capacity to help PTI in the quest to build a new Pakistan but I never gave a penny for the household expenses of Bani Gala. Just want to set the record straight.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2021
جہانگیر ترین نے اپنے وضاحتی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میرے اور عمران خان کے تعلقات کی موجودہ حیثیت جو بھی ہو لیکن سچ بولنا چاہیے ۔انہوں نے لکھا کہ نئے پاکستان کے حصول کیلیے میں اپنی استطاعت کے مطابق تحریک انصاف کی جس حد تک مدد کرسکتا تھا کی، لیکن بنی گالہ کے گھریلو اخراجات کیلیے میں نے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا۔انہوں نے لکھا کہ وضاحت کا مقصد صرف ریکارڈ درست کرنا ہے۔
A habitual lier can never be trusted!
— Maverick (@kemu2013) December 15, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعدادنے سچ بولنے پر جہانگیر ترین کی تعریف کی ہے لیکن صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقیدکا نشانہ بھی بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ عادی جھوٹے کی بات پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بھی جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے الزام کی تردید کی تھی۔انہوں نے جسٹس وجیہہ الدین کے بیان کو جھوٹا اور غیرمنطقی قرار دیا تھا۔
ریکارڈ کی درستگی:جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بلکل جھوٹااور غیر منطقی بیان ہے۔جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خودداری اور دیانت داری کو جانتا ہے۔ وجیہ صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 14, 2021
شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا۔
ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ تیس لاکھ تھا پھر پچاس لاکھ ہو گیا۔ کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔خان کو عزت الله نے دی ہے ایسے جھوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا https://t.co/A8cyXQon73
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 14, 2021
واضح رہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما تھے۔ 2013 کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی شکایات کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں 2 رکنی تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنایا تھا۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اورپرویز خٹک کو دھاندلی کا ذمے قرار دیا تھا۔ تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تحقیقات کے نتائج کو سنجیدہ نہ لینے پر انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا۔