مریم نواز نے سادگی کی مثال قائم کرنے کا سنہری موقع گنوادیا
جنید صفدر کی شادی پر پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا،دلہا دلہن،مریم نواز اور بیٹیوں نے مہنگے ترین ملبوسات پہنے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کمزور معاشی حالات اور کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں سادگی کی مثال قائم کرنے کا سنہری موقع گنوادیا۔
مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پر بلاشبہ پانی کی طرح پیسہ بہایا ہے،جنید صفدر کے نکاح کی ایک تقریب لندن میں ہوچکی تھی ،اس کے باوجود گزشتہ 10 روز سے رائے ونڈ لاہور میں شادی کی تقریبات جاری ہیں اور ولیمے کی تقریب ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شادی کرتے ہی جنید صفدر کی حجامت بن گئی
جنید صفدر کی شادی پر تحریک انصاف کے حامیوں کا رنگ میں بھنگ
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں 2 درجن سے زائد فنکشنز ہوچکے ہیں ۔ ملک کے مہنگے ترین گلوکاروں نے ان تقریبات میں پرمارم کیا۔دلہا دلہن سمیت خاندان بھر کے ملبوسات ملک کےصف اول کے ڈیزائنرز نے تیار کیے،مہمانوں کی تواضع کے لیے لاہور کی مہنگی کیٹرنگ سروس کی خدمات لی گئیں۔
View this post on Instagram
نیوز 360 کودستیاب معلومات کے مطابق شادی کی تمام تقریبات کیلیے جنید صفدر اور انکی اہلیہ کے ملبوسات ملک کے سب سے مہنگے ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے تیار کیے جبکہ جنید صفدر کو نکاح کی شیروانی اور کلا بھی خود حسن شہریار یاسین نے ان کے گھر جاکر پہنائی تھی۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ مریم نوازاور انکی صاحبزادیوں کے ملبوسات بھی ایچ ایس وائے کے علاوہ ملک کے مہنگے ترین ڈیزائنراعلان نے تیار کیے اسکے علاوہ ثنا سفیناز،نیلوفر بختیار سمیت دیگر معروف ڈیزائنرز کی خدمات بھی لی گئیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق جنید صفد ر کی شادی کے موقع پر منعقدہ سنگیت کی محفلوں میں راحت فتح علی خان سمیت ملک کے بڑے بڑے موسیقاروں اور گلوکاروں کی خدمات لی گئیں۔
View this post on Instagram
شادی کی تمام تقریبات میں کھانے تیار کرنے کی خدمات گورمے کو دی گئیں جو لاہور کی سب سے مہنگی کیٹرنگ سروس شمار کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے رائے ونڈ محل کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور ایک ایک عمارت پر بلاشبہ لاکھوں روپے مالیت کا چراغاں کیا گیا ہے۔
اس تمام صورتحال پر ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت عام آدمی کیلیے مشعل راہ اور مثال ہوتی ہے۔ملک میں اس سے پہلے بھی سیاسی خاندانوں میں شادیاں ہوتی آئی ہیں اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گی مگر فضول خرچی اور اصراف کی ایسی مثال کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ابھی گزشتہ ماہ ہی پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بیٹی کی شادی انجام پائی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے آبائی علاقے میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں مختصر مہمانوں نے شرکت کی جن کی تواضع انتہائی سادہ کھانوں سے کی گئی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ رواں برس ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی بھی انتہائی سادگی سے انجام پائی۔بلاول ہاؤس میں منعقدہ مختصر سی تقریب میں نموو نمائش کی ایسی کوئی مثال نہیں ملی۔اس سے قبل جماعت اسلامی کے سابقہ امیر سید منور حسن کی بیٹی اور بیٹے کی شادی میں بھی مہمانوں کی تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی تھی جبکہ دلہا دلہن کو ملنے والے تحائف بھی جماعت اسلامی کے بیت المال میں جمع کروادیے گئے تھے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے موجودہ حکومت کو مہنگائی پر ہی سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لیگی رہنما آئے روز قیمتوں کے اعداد و شمار کے ساتھ پریس کانفرنسز میں غریبوں کے دکھ درد کا رونا رو رہے ہوتے ہیں مگر ان کے قائد کے گھر والوں کا طرز زندگی اس بات کی چغلی کھارہا ہے کہ شاید انہیں غریبوں کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیٹے کی شادی پر خوشی منانے کا اسی طرح پورا حق ہے جس طرح ایک عام ماں کو ہوتا ہے مگر بحیثیت سیاسی رہنما ان پر بھاری ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے۔اپنی بیٹی کے جہیزکیلیے پائی پائی جوڑنے والی ایک غریب ماں جب مریم نوازکے اپنے بیٹے کی شادی پر کیے گئے اخراجات دیکھے گی تو یقیناً احساس محرومی شکار ہوگی۔ناقدین کے خیال میں جائز ذرائع آمدن سے حاصل کی گئی رقم سے بھی اس قدر اصراف کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔مریم نواز کو تو ایک عام ماں کیلیے سادگی کی مثال قائم کرنی چاہیے تھے۔
ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی امیر خاندانوں میں سادگی سے شادی کی مثالیں موجود ہیں ، ابھی گزشتہ ماہ ہی راجستھان کی ایک ادلہن نے اپنے جہیز کیلیے مختص 75 لاکھ روپے کی رقم سے لڑکیوں کیلیے ہاسٹل تعمیر کروایا تھا، مریم نواز ایسی ہی کسی مثال پر عمل کرسکتی تھیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی لیڈرکے بیٹے کی شاہانہ شادی کے بعد لیگی قائدین اب کس منہ سے مہنگائی اور غریب کی تکلیف بات کریں گے؟