نمل یونیورسٹی کے غیر ملکی طالبعلم کی شیخ رشید سے مدد کی اپیل
سیرالیون کے مائیکل ٹکر کا کرونا کے دوران ویزا ختم ہوگیا، پاسپورٹ حکام نے800ڈالر جرمانہ عائد کردیا

پاکستان میں پھنسے نمل یونیورسٹی کے غیر ملکی طالبعلم مائیکل ٹکر نے وزیرداخلہ شیخ رشید سے مدد کی اپیل کردی۔
سیاسی تجزیہ کار طاہر نعیم ملک نے ٹوئٹر پر غیرملکی طالبعلم کی وزیرداخلہ شیخ رشید کے نام لکھی گئی درخواست کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نمل یونیورسٹی کے طالب علم مائیکل ٹکر کا تعلق سیرا لیون سے ہے جو تعلیم مکمل کرکے واپس جانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات 3جنوری سے ہوں گی
امریکی حکومت سے فراڈ، پاکستانی نژاد شہری کو 5 سال قید
اپیل برائے وزیر داخلہ
نمل یونیورسٹی کے طالب علم مائیکل ٹکر کا تعلق سیرا لیون سے ھے تعلیم مکمل کرکے واپس جانا چاہتا ھے دوران تعلیم کرونا کے شکار ھوا ویزا ختم ھوا پاسپورٹ اینڈ امیگریشن والے آٹھ سو ڈالر جرمانہ طلب کر رھے ہیں اس کے پاس پیسے نہیں کرسمس سے قبل واپس جانا چاہتاھے ۔ pic.twitter.com/phaFgqs5eR— Tahir Naeem Malik (@TahirNaeemMalik) December 16, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ مائیکل ٹکر دوران تعلیم کرونا کا شکار ہوا اور اس دوران اس کا ویزا ختم ہوگیا۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام طالبعلم سے آٹھ سو ڈالر جرمانہ طلب کر رہے ہیں، انہوں نے لکھا کہ طالبعلم کے پاس پیسے نہیں اور وہ کرسمس سے قبل واپس جانا چاہتاہے ۔
طاہرنعیم ملک نے مزید لکھا کہ مائیکل ٹکرفٹبال کے بہترین کھلاڑی بھی ہے، ان کے گھٹنے کا آپریشن بھی ہوچکا ہے،انہوں نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سیرا لیون کا پاکستان میں سفارت خانہ بھی موجود نہیں ہے، ایران میں واقع ایمبیسی کے ذریعے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا جارہا۔ وزارت خارجہ کو اس ضمن میں اس طالب علم کی مدد کرنی چاہئے۔









