آج کا اجلاس افغانستان کے بقا کے لیے اہمیت کا حامل ہے، شاہ محمود قریشی

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا ہے افغانستان میں معاشی بحران صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا اوگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) کا اجلاس افغانستان کی بقا کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا ہے افغان عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مہمانوں کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان کے حوالے سے ہماری آواز دنیا تک پہنچ گئی ہے۔ غیر معمولی کے لیے پاکستان پر او آئی سی کا اعتماد خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور : بیلٹ پیپر اور دھاندلی کا معاملہ ، خاتون پریزائڈنگ آفیسر کاشوہر بھی گرفتار

دنیا بھر میں معیشت کی تکنیکی زبان کو سمجھنے والے افراد بہت کم ہیں، فہیم احمد

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت شدید غذائی قلت کا شکار ہے ، نصب سے زیادہ آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار بہت سے چیزیں ہیں۔ 40 سال قبل بھی پاکستان نے افغانستان کے لیے اسی طرز کا اجلاس بلایا تھا، اس لیے آج کا اجلاس بھی افغانستان کی بقا کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا چیزوں سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے تاکہ آنے والے انسانی بحران سے بچا جاسکے ۔ افغانستان کو اپنی معیشت کے سنبھالے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا افغانستان کی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ پاکستان افغانستان کے لیے جو ہوسکتا ہے کررہا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر حقیقت سے پردہ پوشی نہیں کرسکتے ۔ عالمی برادری کو افغان معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ افغانستان میں جاری بحران کے لیے خاتمے کے لیے او آئی سی افغان عوام کے ساتھ ہے۔

شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس
MEDIA SOURCE

او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، او آئی سی اجلاس میں شرکت پر سیکریٹری جنرل اور دیگر شرکاء کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس وقت خواتین اور بچوں سمیت آبادی کا بڑا حصہ مشکلات کا شکار ہے۔ افغانستان میں معاشی بحران صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ عالمی امن کے لیے دنیا کو افغانستان کے مدد کے لیے آگے آئے۔

شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس
MEDIA SOURCE

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی ابراہیم حسین طلحہٰ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا افغانستان کے مسئلے پر اجلاس بلانا خوش آئند ہے۔ اجلاس کے انعقاد پر بہترین انتظامات قابل تعریف ہیں۔ اجلاس بلا کر پاکستان نے افغان بحران کے حل کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ابراہیم حسین طلحہٰ کا کہنا تھا ہم افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ او آئی سی نے افغانستان کے مسئلے پر ہمیشہ مضبوط موقف اختیار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر