پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ

تجربے کا مقصد میزائل کی رینج میں کیے گئے اضافے کو جانچنا تھا،آئی ایس پی آر:صدر ،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سائنسدانوں کو مبارکباد

پاکستان  نے  بابر کروز میزائل ون بی  کا آج کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل کی رینج میں کیے گئے اضافے کو جانچنا تھا. صدر ،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ڈائریکٹرجنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے کامشاہدہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین نیسکام  ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز کے جوان، سائنسدان اور انجینئرز  بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا نئے میزائل شاہین 1-اے کا تجربہ کامیاب

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کو مزید تقویت دے گا۔

صدر، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے پاکستان نے گزشتہ ماہ 25 نومبر کو بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر