حکمراں جماعت تحریک انصاف میں اختلافات

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں پڑنے لگیں۔ من پسند افراد کو عہدے دینے پر حکمراں جماعت پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے نئے ضلع صدر کی نامزدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نواز پالیسی کو ختم کر کے گورنر ہاؤس سے پارٹی چلانا بند کیا جائے۔

مظاہرین کی جانب سے پارٹی رہنما علی جونیجو، ریجنل صدر صداقت اور دیگر کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے