شیخ رشید کی نواز شریف کو پاکستان واپسی کے لیے یک طرفہ ٹکٹ کی پیشکش

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی میں آپسی چپقلش کی باتیں کررہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ پاکستان نواز شریف وطن آنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں یکطرفہ ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ملک چھوڑنے کا ڈرامہ رچایا، لیکن وہ لندن میں اپنے دو سالہ قیام کے دوران کبھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ اگر انہوں نے کچھ وہاں کیا تو یہ کیا کہ صرف عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم ے گلگت بلتستان میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ”دی ڈیموکریٹس پینل“ نے پھر کلین سوئپ کردیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خاندان کے تین افراد پاکستان میں ہیں، اگر وہ بھی واپس آنا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لیے انتظامات کر سکتی ہے۔

سول ملٹری تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل کی اطلاعات سے نواز شریف کی واپسی کے لیے بنیاد بنانے کا قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، اصل میں برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں انتخابات میں ہار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور نئی تنظیم سازی کرتے ہوئے اسد عمر کو پی ٹی آئی کا نیا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے لیے کیمپ لگانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہت جلد سب کے خیمے اکھڑ جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی میں آپسی چپقلش کی باتیں کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کے پی کے کے لوکل گورنمنٹ انتخابات میں شکست کے باوجود پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اب بھی ’’کرپٹ اور بے ایمان‘‘ شریفوں اور زرداریوں سے بہتر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔

ٹی ٹی پی سے بات چیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی سہولت عبوری افغان حکومت نے فراہم کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر حکومت افغان طالبان حکام سے کابل میں بات چیت کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں موجودہ انسانی بحران سے لڑنے میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ "افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف کبھی استعمال نہیں ہو گی۔”

متعلقہ تحاریر