صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار
صدر کا کہنا ہے کہ میرے دوستوں احتیاط کریں اور اس وباء سے بچنے کیلئے ضروری ہدایات پر عمل کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے تمام مراحل مکمل کرنے کے باوجود وائرس کا شکار ہوئےہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر عالمی وبا ء کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، اپنے پیغام میں صدر نے قرآن کی آیت (وازا مرضت فھوا یشفین ) لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے، انھوں نے بتایا کہ میرا گلا خراب تھا مگر بہتر ہو رہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا جس کے بعد میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوگئیں
پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ میرے دوستوں احتیاط کریں اور اس وباء سے بچنے کیلئے ضروری ہدایات پر عمل کریں ۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے حیدرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 170 کیسز کراچی میں رپورٹ کئے گئے ہیں ، جبکہ کرونا کے روزانہ 500 سے زائد کیسز سامنے آ رہے، ہیں سب کیسز کی جینومک نہیں کر سکتے۔ باہر ممالک سے آنے والے افراد کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے صورت میں جینومک کر رہے ہیں۔ کرونا کیسز کی تعداد سے بڑھنے سے لگ رہا ہے اومی کرون بڑھ رہا ہے اسپتالوں کی صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے حساب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے۔ اسکولوں میں ویسکین کر رہے ہیں، اسکولوں میں بچوں مارسک پہننا ضروری، جس کے کیسز کی تعداد میں اضافے پر ضابطہ کرنے میں مدد ملے گی۔









