کام دل لگا کرکیا اور اپنا ٹارگٹ حاصل کیا، سینئر رپورٹر امین حفیظ
پاکستان کے معروف سینئر صحافی اور رپورٹر امین حفیظ کا کہنا ہے میں نے ہمیشہ کام دل لگا کر کیا ہے ، اور اپنا ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ کوشش یہ کی کہ سب سے ہٹ کر اور منفرد انداز میں کام کو سرانجام دیا جائے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے محو گفتگو ہوتے ہوئے ہر دل عزیز رپورٹر امین حفیظ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو پسند ہوں کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ امین حفیظ اچھوتے انداز میں خبر دیتے ہیں۔
امین حفیظ کا کہنا تھا کہ جو میرا اسٹائل ہے وہ کسی کی نقل نہیں کی اور نہ ہی یہ اسٹائل لنڈے بازار سے ملتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امین حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شادی شاہی قلعے میں ہوجاتی ہے تو یہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ، ایک انٹرنیشنل لا کے مطابق وہاں شادی کی اجازت ہو ہی نہیں سکتی ، اب شادی ہو جائے اور امین حفیظ کو پتا چلے تو امین حفیظ کیا کرے گا۔ میں اپنے تصور میں لاؤں گا کہ امین حفیظ بادشاہ سلامت ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر شادی کی تقریب ہورہی ہے ۔ میں نے کرائے کا شاہی قلعے کا لباس پہنا ، زیورات پہنے ، تلوار لگائی اور اپنے ساتھ درباری بھی لے کر گئے ، اور للکار کر کہا کس نے ہماری اجازت کے بغیر شادی کی تقریب کی ہے ۔ بس یہی انداز ناظرین کو پسند آگیا ۔
سینئر صحافی اور رپورٹر امین حفیظ نے نیوز 360 کے ساتھ اپنے کون کون سے مزید تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں۔
یہ بھی پڑھیے
ہمارا نظام انصاف پروسیجر کا پابند ہے، قانون دان جبران ناصر
خبروں میں بہتری کے لیے سلوشن جرنلزم کی جانب جانا ہوگا، اینکر پرسن ناجیہ اشعر









