پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، فواد چوہدری

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی فرق پڑے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم خریدے، آئندہ الیکشن میں استعمال ہونگی، وزیر اطلاعات۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف تین سال سے حکومت کو گرانے کیلیے کئی بار کوشش کر چکی ہے لیکن وہ اپنے ہی بوجھ کے نیچے دبی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت تیسری شادی  کرکے سوشل میڈیا پر چھاگئے

حیا سے آپ کا کیا تعلق؟ فریال محمود پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) چھ ڈویژنز اور پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی پارٹی ہے، یہ سب مقدمات سے بچنے کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے علیحدہ عدالتی نظام قائم کر رہے ہیں، ان کے مقدمات جلد ہی سنے جائیں گے۔

ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی، مشین کے استعمال سے انتخابی عمل میں مزید شفافیت پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ناجانے کیوں الیکشن کمیشن نے ابھی تک ای وی ایم کی خریداری کیلیے ٹینڈرز جاری نہیں کیے، یہ کام کمیشن نے ہی کرنا ہے۔

عدالتوں کے اسٹے آرڈر کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو وصولی نہیں کر پا رہا ہے، 3 ہزار ارب روپے کی وصولی کرنی ہے لیکن عدالت اسٹے آرڈر دے دیتی ہے، ہر مہینے 150 حکم امتناع دیئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 ہزار ارب روپے بڑی رقم ہے، سرکاری خزانے میں جمع ہو تو انتظامی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

مسلم لیگ (ن) خواتین کے خلاف بددتہذیبی کیلیے مشہور ہے، پیپلزپارٹی خواتین کی تضحیک کیلیے مہم نہیں چلاتی، یہ کام مسلم لیگ (ن) کرتی ہے، ماضی میں ن لیگ نے بےنظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف بھی مہم چلائی۔

متعلقہ تحاریر