مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ دورے کے دوران بل گیٹس کو کورونا اور پولیو کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
راجندر مینگھوار پاکستان کے پہلے ہندو اے ایس پی بن گئے
دورے کے دوران بل گیٹس چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے کیسز اور اس کے روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
لوکل باڈیز گورنمنٹ پنجاب کے فوکل پرسن وقاص امجد نے بل گیٹس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بِل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا۔
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) February 17, 2022
میڈیا اطلاعات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ملاقاتوں اور بریفنگ کے بعد آج شام کو ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔