وزیراعظم نے نوجوانوں کو "محبت کے چالیس اصول” ناول پڑھنے کی تجویز کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو "فورٹی رولز آف لَو” ناول پڑھنے کی تجویز کردی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے "فورٹی رولز آف لَو” (محبت کے چالیس اصول) ناول کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اکتوبر میں اپنے نوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں۔ یہ ناول روحانی محبت، صوفی زم، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند برس قبل میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اور اسے پڑھ کر بہت متاثر ہوا۔

واضح رہے کہ اس ناول میں مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کو بیان کیا گیا ہے۔ اس ناول میں ایلف شفق نے آٹھ سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی یار دہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترکی ڈرامہ سیریل "ارطغرل” دکھانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد قومی ٹی وی پر یہ ڈرامہ دکھایا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے