اینکر شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے کی دوعملی پر سوال اٹھادیا

ایف آئی اے صرف اپنی خواہش پر ہی کارروائی کرتی ہے، اس ملک میں شہریوں کے پاس انصاف کے حصول کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، شفا یوسفزئی کا اسد طور کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر شکوہ

ہم نیوز کے مارننگ شو کی اینکر شفا یوسفزئی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر صحافی محسن جمیل بیگ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی  پروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پرمرضی کی کارروائی  کا الزام لگایا ہے۔

شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے سے اپنی درخواست پر صحافی اسدطور کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا شکوہ کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

محسن بیگ صحافی ہیں یا نہیں ، صحافی خود الجھ پڑے

سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دے دیا

شفایوسفزئی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایف آئی اے صرف  اپنی خواہش پر ہی کارروائی کرتی ہے ،اس ملک میں شہریوں کے پاس انصاف کے حصول کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

 انہوں نے صحافی اسد طور کے حوالے سے ایف آئی اے کی بے عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میں  10ماہ سے زائد عرصے سے کیس لڑ رہی ہوں لیکن  یہ  قابل اعتراض ویڈیوز اب بھی ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔

اینکر شفا یوسفزئی نے  ڈاکٹر معید پیرزادہ کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں اسد علی طور کے خلاف شفا یوسفزئی کے مقدمے سمیت کئی معاملات میں ایف آئی اے کی عدم فعالیت پر تنقید کی گئی ہے۔

پروگرام میں معید  پیرزادہ نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی افادیت پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ یاد رہے کہ شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے میں کیس دائر کیا تھا کہ صحافی اسد علی طور نے ان کے خلاف  قابل اعتراض الفاظ استعمال کرکے ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر