قومی سطح پر اب بھی ووٹرز کی پہلی پسند پی ٹی آئی ہے ، گیلپ رپورٹ

سیاسی تجزیہ کاروں کا ہے گیلپ سروے میں ابھی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئ) قومی سطح کی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جماعت قومی سطح پر اب ووٹرز کی پہلی چوائس ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر بلوچستان اور سندھ کے اندر ووٹرز کا جھکاؤ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب ہے۔ سروے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کی سطح پر باقی پارٹیوں پر برتری حاصل ہے۔

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق ووٹرز کو اگلے عام انتخابات حکمران جماعت پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن ایکٹ اور پاکستان الیکٹرانک ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

اپوزیشن منصوبے بناتی رہ گئی وزیراعظم میدان میں آگئے

سروے کے مطابق 23 ​​فیصد ووٹرز نے ابھی بھی اپنی پہلی پسند کے طور پر پی ٹی آئی کی جماعت کو پہلی چوائس قرار دیا ہے۔ دوسرے 22 فیصد نے پی ایم ایل این، 10 فیصد نے پی پی پی اور 3 فیصد نے جے یو آئی ایف کے حق میں اظہار کیا۔

Gallup Survey Pakistan Tehreek-e-Insaf

واضح رہے کہ یہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک 5000 افراد پر مشتمل گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے نتائج ہیں۔

سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب سطح پر برادری کی بیناد پر پڑنے والے ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں پنجاب میں واضح برتری حاصل ہے۔ سروے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی کو 30 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ 24 فیصد ووٹرز نے پی ٹی آئی کو اپنا انتخاب قرار دیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق خیبر پختون خوا (کے پی کے) میں 32 فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ کے پی کے میں 15 فیصد ووٹرز نے پی ایم ایل این کو ترجیح دی ہے۔

سروے کے حیرت انگیز نتائج کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی پہلی پسند قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی دوسرا آپشن ہے۔

عام انتخابات آج ہو جائیں یا کل ، موجودہ گیلپ پاکستان سروے کے 23 فیصد ووٹرز نے پی ٹی آئی کو اپنی اولین پسند قرار دیا، جب کہ 22 فیصد نے پی ایم ایل این، 10 فیصد نے پی پی پی، 3 فیصد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف)، 2 فیصد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)، 1 فیصد آزاد امیدواروں، 1 فیصد نے اے این پی، 1 فیصد جماعت اسلامی کو ترجیح دی-

سروے کے مطابق 22 فیصد ووٹرز نے کہا کہ یا تو وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے یا پھر وقت پر فیصلہ کریں گے۔

گیلپ سروے پنجاب

پنجاب کی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 30 فیصد ووٹرز نے اپنی پسند قرار دیا ہے، 24 فیصد پی ٹی آئی، 5 فیصد پی پی پی، 2 فیصد ٹی ایل پی، 1 فیصد پی ایم ایل کیو، 1 فیصد جے یو آئی ایف، 1 فیصد جماعت اسلامی، 2 فیصد آزاد، 3 فیصد کسی دوسری پارٹی کو 22 فیصد ووٹ دینا پسند نہیں کریں گے۔

گیلپ سروے خیبر پختون خوا

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کو 32 فیصد ووٹرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے جبکہ 15 فیصد پی ایم ایل این، 9 فیصد جے یو آئی ایف، 6 فیصد پی پی پی، 4 فیصد اے این پی، 2 فیصد جماعت اسلامی، 1 فیصد ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کو ترجیح قرار دیا ہے۔

گیلپ سروے سندھ

سندھ میں 21 فیصد ووٹرز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حق میں رائے دی ہے جبکہ اس کے بعد پی ٹی آئی کے لیے 18 فیصد، پی ایم ایل این کو 2 فیصد ووٹرز نے نجات دہندہ قرار دیا ہے۔

گیلپ سروے بلوچستان

بلوچستان میں 22 فیصد ووٹرز کی ایک بڑی تعداد نے پی پی پی کو اپنا اولین انتخاب قرار دیا، 19 پی ٹی آئی، 11 جے یو آئی ایف، 10 فیصد پی ایم ایل این، 8 فیصد اے این پی، 5 فیصد بلوچستان عوامی پارٹی۔

سروے نتائج کے مطابق 19 فیصد ووٹرز نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

نتائج کا تجزیہ

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس سروے کو دیکھا جائے تو قومی سطح پر اب بھی پاکستان تحریک انصاف کی جماعت کو ووٹرز نے اپنی پہلی چوائس قرار دیا ہے ۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا جبکہ پنجاب میں دوسری لیڈنگ پارٹی بھی پی ٹی آئی ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں حیرت انگیز طور پر ووٹرز نے پی پی پی کو اپنی پہلی پسند قرار دیا مگر سیکنڈ پوزیشن میں ان صوبوں میں بھی پی ٹی آئی کھڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے گیلپ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئ) اب بھی قومی سطح کی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اور اگلے عام انتخابات میں پھر سے حیرت ناک نتائج دے سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر