کنول شوزب اور رضوان رضی کی لڑائی پر سوشل میڈیا صارف کا بیہودہ تبصرہ

ایم این اے کنول شوزب کا نام صحافی رضوان رضی کے ساتھ جوڑنے پر شہباز گل برہم، معاملے کو عدالتوں کیلیے لمحہ فکریہ قرار دیدیا

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور صحافی رضوان رضی کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری گرما گرمی پر سوشل میڈیا صارف نے بیہودہ تبصرہ کردیا۔ معاون خصوصی شہباز گل ٹوئٹ پر برہم ہوگئے اور معاملے کو عدالتوں کیلیے لمحہ فکریہ قرار دیدیا۔

 

سینئر صحافی رضوان رضی نے  بھی صارف کی مذمت کرنے کے بجائے بات کو مذاق میں اڑادیا۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر دنیش کمار کی بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آہ و زاریاں

میڈیا ہاؤسز کی بے جا تنقید کی شکار تحریک انصاف ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی ہے

کیکاؤس میر نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کنول شوزب اور رضی دادا کی لڑائی جس انداز میں چل رہی ہے، ایسی لڑائیوں میں اینڈ میں محبت ہو جاتی ہے، اور پھر شادی، اور پھر کم از کم سات آٹھ بچے۔

رضوان رضی نے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہارا کچھ نہ رہے میر صاحب، میرے لئے گھر کا دروازہ بند کرا کے چھوڑنا ہے۔

کیکاؤس میر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل نے لکھا کہ یہ ہے لیول بے غیرتی کا۔آپ لوگ اس سے زیادہ کیاگر سکتے ہیں۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ عدالتوں کو سوچنا پڑے گا کہ اس بے غیرتی پر بھی کاروائی نہیں ہو گی تو اور کیا لیول ہوگا۔ایک شادی شدہ خاتون جو کسی کی بیٹی ،ماں اور بہن ہے، اس کی کسی سے شادی اور آٹھ بچے پیدا کروائے جا رہے ہیں اور پھر پیکا لا پر بھی اعتراض ہے۔

متعلقہ تحاریر