نواز شریف کے خلاف مقدمہ، بھائی اور بھتیجے افسردہ

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمے پر ان کے بھائی شہباز شریف اور بھتیجے حمزہ شہباز کا موقف سامنے آگیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف پر مقدمے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

جبکہ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جس شخص نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اس پر مقدمہ کرنا افسوسناک ہے۔ اللہ پاک ہمیں امتحان میں سرخرو کرے گا۔

واضح رہے کہ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں بدر رشید نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف نے مقتدر حلقوں کے خلاف گفتگو کی اور عوام کو بغاوت پر اکسایا۔ نواز شریف نے اپنی تقاریر میں دشمن ملک بھارت کی ڈکلیئر پالیسی کی تائید کی۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے ملک دشمنی کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے