وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کی بجائے شوکت خانم اسپتال کراچی پر توجہ مرکوز کردی

واضح رہے کہ حزب اختلاف نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر توجہ دینے کی بجائے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) کینسر اسپتال کراچی کی تکمیل پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے صرف ایک دن بعد، وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کراچی کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تربت میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

عمران خان سے بغاوت نہیں کررہے، مائنس بزدار پر بات ہوگی، ترین گروپ

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی لابنگ کرنے کی بجائے کراچی کے شوکت خانم اسپتال کی تکمیل پر اپنی نظریں مرکوز کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

آج اپنے کراچی دورے سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کراچی اگلے سال کے آخر میں شیڈول کے مطابق کام شروع کردے گا۔”

انہوں نےاپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کراچی ، پشاور اور لاہور سے بڑا ہو گا، اور جدید ترین جدید ترین مشینوں سے لیس ہوں گے۔”

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادیوں ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم (پی) کے بہادر آباد ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ ٹوئٹ اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے کسی طور بھی خائف نہیں ، اور ان کی ساری توجہ کراچی کے کینسر اسپتال کی تکمیل پر موکوز ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد واضح پیغام دیا تھا کہ ان کی حکومت کو کہیں جارہی اور تحریک عدم اعتماد بری طرح سے ناکام ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 2016 میں چیریٹی پر مبنی شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر