جیلانی پارک لاہور میں تفریح کے نام پر بچیوں کا استحصال جاری
سماجی حلقوں کا تفریح کے نام پر بچیوں سے مزدوری کرانے اور انہیں تضحیک آمیز انداز میں تفریح کیلیے پیش کرنے پر شدید احتجاج

جیلانی پارک لاہور میں منعقدہ بہار میلے میں تفریح کے نام پر بچیوں کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے ۔سماجی حلقوں نے تفریح کے نام پر بچیوں سے مزدوری کرانے اور انہیں تضحیک آمیز انداز میں تفریح کیلیے پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی سیکریٹری اطلاعات زوبیا خورشید راجہ نے جیلانی پارک لاہور میں موسم بہار کی مناسبت سے منعقدہ میلے کی وڈیوز شیئر کی ہیں۔وڈیو میں 2 بچیوں کو انسانی سر اور لومڑی کے دھڑ کی حامل دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ پر بنایا گیا خوبصورت فن پارہ شیئر کردیا
اداکار گوہر رشید نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا
یہ #ریٹوئٹ ضرور کریں اپنی بچیوں کے لیے! جیلانی پارک لاہور، اسپرنگ فیسٹیو۔ یہ سرگرمی تفریح کے نام پر ہو رہی ہے؟جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان چھوٹی بچیوں کے لیے اور ہمارے لیے بھی صرف چند پیسوں کی خاطر یہ دیکھنا کتنا تکلیف دہ ہے۔ یہ واقعی خوفناک ہے۔ بچوں سے زیادتی کی یہ کیسی pic.twitter.com/EdTf4iznZd
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiakhurshidZK) March 11, 2022
زوبیا خورشید نے پوسٹ میں لکھا کہ جیلانی پارک لاہور، اسپرنگ فیسٹیو۔ یہ سرگرمی تفریح کے نام پر ہو رہی ہے؟جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان چھوٹی بچیوں کے لیے اور ہمارے لیے بھی صرف چند پیسوں کی خاطر یہ دیکھنا کتنا تکلیف دہ ہے۔ یہ واقعی خوفناک ہے۔
بدترین قسم ہے، انہیں شو پیس کے طور پر کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ یہ ظلم تفریح نہیں ہو سکتا۔ ایسے شوز کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ ایک کارروائی کی جانی چاہیے اور اسے جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔ pic.twitter.com/U4NtfHbfJC
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiakhurshidZK) March 11, 2022
زوبیا خورشد نے مزید لکھا کہ بچوں سے زیادتی کی یہ کیسی بدترین قسم ہے، انہیں شو پیس کے طور پر کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ یہ ظلم تفریح نہیں ہو سکتا۔ ایسے شوز کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اس کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے اور اسے جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔









