ق لیگ تحریک عدم اعتماد والے دن اپنے پتے شو کرے گی، سینئر صحافی کی بے سروپا خبر

تجزیہ کاروں نے سینئر صحافی طلعت حسین کی بریکنگ نیوز پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ق لیگ سمیت پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو پھر آپ کس تھرڈ پارٹی کی بات کررہے ہیں۔

ملکی سیاست پر ایک زلزلے کی کیفیت طاری ہے ، تحریک عدم اعتماد کو لے کر قصے کہانیاں عروج پر ہیں ، کون کس کا ساتھ دے گا کون کس کو ڈِچ کرے گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے ، تاہم پاکستان کے سینئر صحافی طلعت حسین نے مقتدر حلقوں کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) ، تھرڈ پارٹی کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد والے اپنے پتے شو کرے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے لکھا ہے کہ "وہ (ق لیگ) تیسری پارٹی کے کہنے کی وجہ سے ایسا کوئی تاثر نہیں دینا چاہتی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن حکومت کو دھوکہ دے گی۔ اس لیے وہ تاخیر کررہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت تشکیل دی جائے، شہباز شریف

لیگی رہنما جاوید لطیف کا حکومت گرانے کیلیے ہارس ٹریڈنگ کا برملا اعتراف

بریکنگ نیوز دیتے ہوئے طلعت حسین نے مزید لکھا ہے کہ "اتحادی جن کی قیادت ق لیگ کررہی ہے تحریک عدم اعتماد والے دن ، قومی اسمبلی میں اپنے پتے شو کری گی ، اس سے قبل نہیں۔”

اگر چوہدری پرویز الہیٰ کے گذشتہ دو روز کے بیانات کو دیکھیں تو صاف طور پر ظاہر ہورہا ہے کہ انکا جھکاؤ کس جانب ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام "ندیم ملک لائیو” میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کہنا تھا کہ ” زرداری صاحب بہت مضبوط اور پائیدار سیاسی شخصیت ہیں ، ہم بھی ان کے اتحادی ہیں۔ دوبارہ ایک بیٹھک ہو گی ۔ اس وقت تک جو واقعات ہوئے تو اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ ہمارے نمبر ڈال کر ہی ان کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔”

چوہدری پرویز الہیٰ نے بڑے واضح انداز میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "ایم کیو ایم ، ہمارے لوگ اور خاص طور پر باپ پارٹی کو ملا کر ہمارے پاس 17 لوگ ہیں ۔ اور کچھ اتنی تعداد پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کی ہے ، اور وہ سیف کسٹڈی میں بھی ہیں۔ 12 سے 10 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے ان کو بھی حکومت دیکھ رہی ہے ، ڈھونڈ رہی ہے مگر وہ مل نہیں رہے ہیں ۔ لیکن  ہمیں پتا چل گیا ہے کہ وہ کہاں پر ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگ لانے کی بجائے اپنے 10 سے 12 بندوں کو تلاش کرے ۔ حکومت کو ساڑھے تین سال بعد سمجھ آجانی چاہئیں تھیں جو چیز ہم دے نہیں سکتے اس کا ذکر نہ کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے پاس پتا نہیں ایسا کیا کہ 25 مارچ کے بعد  سب کچھ تبدیل ہو جائے گا۔

تجزیہ کاروں نے سینئر صحافی طلعت حسین کی بریکنگ نیوز پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے وہ (مقتدر حلقے) نیوٹرل ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ وہ نیوٹرل ہو گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کہہ رہی ہے کہ مقتدر حلقے نیوٹرل ہو گئے ہیں یہاں تک کہ ق لیگ والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو پھر یہ تاثر کہاں سے آرہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے ق لیگ کو اپنے پتے تحریک عدم اعتماد والے دن شو کرنے کا کہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طلعت حسین صاحب آپ کیا بات کررہے ہیں کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، وہ (مقتدر حلقے) تو کسی کو سپورٹ نہیں کررہے ، وہ خاموشی سے سائڈ پر بیٹھ گئے ہیں ، یہاں تک کہ گذشتہ دنوں بھی انہوں نے ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں نے مزید کہا ہے کہ اور اگر طلعت حسین صاحب کہہ رہے کہ ق لیگ والے اپنے پتے تحریک عدم اعتماد والے دن شو کریں تو دیکھنا یہ ہو گا کہ وہ نوبت آتی بھی ہے یا نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ صحافتی حلقوں کے پاس بھی کرنے کو کوئی کام نہیں ہے اور بے مقصد دلیلوں سے بے سروپا باتوں کو ثابت کرنے کی دھن میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر