سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے حملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس عطاء اللہ بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی،سلیم صافی آدھا سچ چھپاگئے
چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز عطاء اللہ اور فہیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کیا تھا۔
حملےکے دوران کارکنان نے عمارت کا دروازہ توڑ دیا تھا اور احتجاج کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔ کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے۔ کارکنان اپنے منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔
حملےکے دوران اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ حملہ آور تین سے چار گھنٹے تک سندھ ہاؤس میں کارروائی کرتے رہے مگر پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والے دو درجن سے زائد ایم این ایز سندھ ہاؤس میں اپنی فیملیز کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔









