اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا

اپوزیشن کی جمع کرائی گئی ریکوزیشن اور آئین کے مطابق اسپیکر قومی  اسمبلی کو اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بروز جمعہ صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔ نوٹی فیکیشن جاری۔ 

اجلاس طلبی سے متعلق قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ سے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد کی تاریخ

سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کیخلاف آئینی درخواست خارج کردی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئین کی شق 54 (3)  اور 254 کے تحت طلب کیا ہے۔ اس اجلاس کے حوالے سے ریکوزیشن جمع کرا رکھی تھی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا یہ 41 واں اجلاس ہوگا ۔ اس اجلاس والے صرف مرحوم ایم این اے کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس 25 مارچ طلب

تاہم اجلاس دوبارہ کب طلب کیا جائے گا اس حوالے سے نوٹی فیکیشن میں واضح نہیں کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ بروز پیر طلب کیا جانا تھا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کانفرنس کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام قوائد و ضوابط کو جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد اجلاس بلانے سے متعلق نوٹی فیکیشن تیار کیا گیا۔

اجلاس میں قانونی ماہرین ، دیگر ایکسپرٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ بھی موجود تھا ، مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے اجلاس نہ طلب کیا تو ہم اسمبلی میں دھرنا دیں گے اور دیکھیں گے کہ او آئی سی کانفرنس کیسے منعقد ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر