پی ٹی آئی کے حامیوں پر طنز، خاتون صارف کا بختاور بھٹو کو کرارا جواب
پی ٹی آئی کی حامی تمام لڑکیاں پشاور کیوں نہیں چلی جاتیں؟بختاور بھٹو، آپ اتنی مرعات یافتہ ہوکر بھی اتنی متعصب کیوں ہیں؟
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کو پی ٹی آئی کی حامی خواتین سوشل میڈیا صارفین پر طنز و تشنیع مہنگی پڑگئی۔
خاتون صارف نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بختاور بھٹو کو کرارا جواب دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، تمام راستے عدالتوں کو جارہے ہیں
بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کی حامی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حامی تمام لڑکیاں پشاور کیوں نہیں چلی جاتیں اور پھر ٹویٹ کیوں نہیں کرتیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کتنی ترقی کی؟
Why don’t all the PTI fan girls move to Peshawar and then tweet about how much Pakistan has prospered under Imran Khan? 🤥 https://t.co/k44LgIOAm0
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 20, 2022
بختاور بھٹو کے ٹوئٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انعم سعید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ میں گزشتہ 2 سال سے پشاور اور خیبرپختونخوا میں کام کر رہی ہوں ۔ میں پی ٹی آئی کی پرستارنہیں بلکہ پاکستانی ہوں۔ کسی مخصوص صوبےیا شہر کا مذاق اڑانا آپ کی تنگ نظری اور تعصب کو نمایاں کررہا ہے ۔انعم سعید نے بختاور بھٹو کو تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں کارکردگی کے حوالے سے اعداد و شمار بھی پیش کردیے۔
I’ve been working in Peshawar & KP for the past 2 years. Not a PTI fan girl, rather a Pakistani. Mocking a certain province/city highlights your tunnel vision & prejudice
Let me give you some data here, but you need to be perceptive to understand this @BakhtawarBZ
(a thread) https://t.co/R8AtyXVrgu— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انعیم سعیدنے لکھا کہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کے پاس ایک سال سے زیادہ عرصے سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس ہے، ہیلتھ انشورنس سے استفادہ کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد9 لاکھ 53 ہزار جن میں 4لاکھ 71 ہزار صارفین مالی سال 22-2021 میں اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔
– KP’s citizens have had universal health insurance for more than a year. Total users around 953,000, out of which 471,000 are users year to date in FY 21-22.
— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انعیم سعید نے مزید لکھا کہ گزشتہ ماہ کے پی کے میں دل کے 5 ہزارآپریشن، ایک لاکھ 2ہزار 443 ڈائلیسز،64 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور جگر کی پیوند کاری کے 3 کامیاب آپریشن ہوئے جبکہ 7لاکھ 30 ہزار افراد نے صحت کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
– 5,000+ cardiology procedures, 102,443 kidney dialysis procedures, 64 kidney transplants, 3 liver transplants in the last month, and 730,000 individuals benefiting in one year. pic.twitter.com/3NcanLBMmP
— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ کے پی کے حکومت کا ایک بے مثال اقدام یہ ہے کہ اس حکومت نے مالی سال22-2021 کے پہلے ہی دن منظور شدہ جاری منصوبوں کے لیے 100فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے،مہمند ڈیم 2025 ، داسو ڈیم 2027 اور دیامیر بھاشا ڈیم 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔
– In an unprecedented move, the KP gov released 100% development funds for the approved ongoing projects on the first day of the financial year 2021-22
– Mohmand Dam would be completed by 2025, Dasu dam by 2027 and Diamir Bhasha dam by 2028
— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انعیم سعید نے لکھا کہ کے پی کے اپنے ذرائع آمدن میں پچھلے 2 سالوں میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے جو کہ ملک کے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے، کے پی حکومت نےسب سے اہم مالیاتی اصلاحات کرتے ہوئے نئے ملازمین کے لیے معاون پنشن متعارف کرائی جس سے لاکھوں سرکاری ملازمین کی پنشن کی حفاظت ہوگی۔
– KP’s own source revenue has increased by 2x in the last 2 years, more than any other province in the country
– KP’s Gov introduced contributory pensions for new employees i.e. the most important fiscal reform, safeguarding pensions of lakhs of govt employees.
— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں پاکستان نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 39 درجے ترقی کر کے اس فہرست میں 108 واں مقام حاصل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا اس حوالے سے دیگر صوبوں پر سبقت لے جاتے ہوئے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لا یا ہے۔
Ease of Doing Business Index: Pakistan has advanced 39 places during the last two years to secure 108th place on the list. Khyber Pakhtunkhwa has taken the lead in this regard with the establishment of Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development and Management Company
— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انعم سعید نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کے پی کی کامیابیوں کی یہ فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا یہ مطلب ہے کہ صوبے میں مزید ترقی کی ضرورت نہیں ۔
This list of KP’s achievements doesn’t end here @BakhtawarBZ, but it doesn’t imply there is no need for further growth or development
I’m a Punjabi but I’ve never humiliated any particular province or city because I’m working for Pakistan, you are so privileged yet so prejudiced?— Anam Saeed (@MissAnamSaeed) March 20, 2022
انہوں نے لکھا کہ میں پنجابی ہوں لیکن میں نے کبھی کسی خاص صوبے یا شہر کی تذلیل نہیں کی کیونکہ میں پاکستان کے لیے کام کر رہی ہوں، آپ اتنی مراعات یافتہ ہوکر بھی پھر بھی اتنی متعصب کیوں ہیں؟