معروف صحافی عامر متین نے نجم سیٹھی کو آئینہ دکھا دیا

جی ٹی وی کے اینکر پرسن نے سابق چیئرمین پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے آپ کا ایجنڈا کیا ہے اور آپ چاہتے کیا ہیں۔

سینئر صحافی عامر متین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر معمولی ریمارکس دینے پر فرائیڈے ٹائمز کے بانی نجم سیٹھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر انہیں توہین آمیز طریقے سے نکالا جائے گا۔

نجم سیٹھی کے یوٹیوب پر جاری وی لاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے جی ٹی وی پر کرنٹ افیئر پروگرام کے شریک میزبان عامر متین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مکمل تھریڈ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، تُرپ کا پتا اسپیکر کے پاس

پی ٹی آئی کے حامیوں پر طنز، خاتون صارف کا بختاور بھٹو کو کرارا جواب

عامر متین نے لکھا ہے کہ "سیٹھی صاب وہ آدمی ہیں جس نے فاروق لغاری کو قائل کیا بینظیر کی حکومت توڑنے پر۔ پھر یہ احتساب کے پہلے مامے بنے اور انُکا اصرار تھا کہ دو سال تک قومی حکومت بنا کر خونی احتساب ہو۔ اب یہ جمہوریت کے مامے ہیں۔ یہی پاکستان کی کہانی ہے۔ لوگ بھول جاتے ہیں۔”

اینکر پرسن عامر متین نے مزید لکھا ہے کہ "ان کی بیگم جگنو محسن نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس امید پر کے ان کو کچھ ملے گا۔ مگر عمران خان اتنا بے لحاض آدمی ہے کہ اس نے انُکو کچھ نہی دیا سو اب یہ شکایت پر آُگئے ہیں۔ عمران اک نالائق وزیراعظم ہو گا مگر آپ کے گلے اور ہیں۔ جوتیاں تو آپُکو نواز نے بھی ماری تھیں۔”

عامر متین نے لکھا ہے کہ "پھر آپ پرویز مشرف کی روشن خیالی کے مامے بن گئے۔ اور سیفما کے غول لے کر صحافیوں کی پوری نسل کو گمراہ کیا۔ اب آپ پھر بیرونی دوستوں کے ایجنڈے پر جمہوریت کے مامے بن گئے ہیں۔ آخر آپ کیا چاہتیں ہیں۔ کوئی اصول ہے- کیونکہ آپُکو فورن فنڈنگ حاضر ہے۔ یہ نہی چلے گا۔”

نجم سیٹھی کے ایجنڈے پر بات چیت کرتے ہوئے عامر متین نے لکھا ہے کہ "عمران خان میں بہت خامیاں ہیں اور شائد اس کی نشان دہی سب سے ذیادہ ہم نے کی ہے۔ اس نے ہمارا پروگرام بند کروایا۔ ہم نے اپنی لڑائی جاری رکھی۔ مگر آپ کا کیا ایجینڈا ہے۔ ذرا یہ سمجھا دیں۔”

اینکر پرسن عامر متین نے مزید لکھا ہے کہ "پہلے وہ Im the dim تھا مگر پھر اس کو ووٹ دیا۔ مگر وہ اتنا بد لحاظ نکلا کہ اس نے معاف نہی کیا تو پھر فورن فنڈنگ سے اک web site چلائی۔ وہ آج بھی جاری ہے۔ Im the Dim آج جانے کو ہے مگر یا وہ سمجھا نہیں یا وہ واقعی dim ہے۔ اسے سمجھ نہیں آئی کہ یہ ملک کون چلاتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر