پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور میں گر گیا، دو پائلٹ شہید
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈکوارٹرز نے واقعے کی تحقیقات کیلیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر گیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔
Two embraced shahadat including pilot in PAF Mashak crash in Warsak Road Peshawar.
😢 pic.twitter.com/3QqHX8Rr1m— Farzana Shah (@Jana_Shah) March 22, 2022
ترجمان پاکستان ایئرفورس کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، طیارہ گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایئر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
Reports of Pakistan Air force Mashak training aircraft crash in Peoples Colony Warsak Peshawar.
As per sources one Naval & a PAF personal was onboard.
Status unknown. Rescue in progress.
Prayers for the officers since Mashak has no ejection seats.#PAF— Farzana Shah (@Jana_Shah) March 22, 2022
صحافی فرزانہ شاہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ ذرائع کے مطابق گرنے والے مشاق طیارے میں ایک پائلٹ کا تعلق نیوی سے جبکہ دوسرے پائلٹ پاک فضائیہ سے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر اسفندیار اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر ضیا شہید ہوگئے ہیں۔
یہ تربیتی طیارہ پشاور کی پیپلز کالونی وارسک میں گرا ہے، مشاق طیارے میں پائلٹ کے لیے اجیکشن سیٹ بھی نہیں ہوتی۔









