تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، لکھ لیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، فوج نا ہوتی تو ملک کے تین حصے ہوجاتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لکھ لیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کی، میری نیوٹرل والی بات کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، تُرپ کا پتا اسپیکر کے پاس
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، تمام راستے عدالتوں کو جارہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فوج کو غلط طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین حصے ہو جاتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ گھر بیٹھ جاؤں گا۔
کیا چاروں کے دباؤ پر استعفیٰ دے دوں؟ ن لیگ اور پی پی پی کی سیاست چوری کرنا اور چوری چھپانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ ہے میرے پاس ہے، ووٹنگ والے دن شو کروں گا، اپوزیشن نے دباؤ میں آ کر سارے کارڈ شو کر دیئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کرپشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا، میرے دو بنیادی اصول ہیں ایک احتساب اور دوسرا این آر او نہیں دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے بعد میری سپورٹ 90 فیصد سے بڑھ جائے گی، کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے دن گنے جا چکے ہیں، ووٹنگ کے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔









