سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی، آرمی چیف
سیاستدان صبح لڑتے ہیں شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں،پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے، میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہو جائے، اگلا آرمی چیف فاٹا یا بلوچستان سے بھی ہو سکتا ہے،بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، سرحد پار بیٹھے دشمنوں کو جلد ٹھوک دیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی، فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے تب بھی گالیاں، نہ کرے تب بھی گالیاں پڑتی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر میڈیا اور نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز کے رپورٹر اعزاز سید وزیراعظم سے نفرت میں اندھے ہوگئے
سپریم کورٹ کے لارجز بنچ پر سینئر صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کردیا
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزیدکہا کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا۔
سرحد پار بیٹھے دشمنوں کو جلد ٹھوک دیں گے،آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے نصیحت کی کہ بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں،بلوچستان کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں،سرحد پار بیٹھے دشمنوں کو جلد ٹھوک دیں گے، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ترقی چاہتے ہیں،بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ فوج کا حصہ بنیں اگلا آرمی چیف فاٹا یا بلوچستان سے بھی ہو سکتا ہے۔
پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے،آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نےمزیدکہا کہ پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے، میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہو جائے،تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والی قومیں ترقی کر تی ہیں۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف نہیں بلکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں۔دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، امریکا اور بھارت ہمیں شکست نہیں دے سکے۔









