وزیرداخلہ کا پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کو گرفتار کرنیکا اعلان

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ملزم ووٹ ڈالنے کے لیے دبئی سے اسلام آباد آرہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسملبی جام عبدالکریم کی گرفتار کا عندیہ دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جام عبدالکریم کو دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کا قاتل ووٹ ڈالنے دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے ، اس کا نام انٹرپول میں بھی ڈلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا بلدياتی انتخابات، دوسرا مرحلہ 31 مارچ سے شروع ہوگا

اللہ نے اچھے برے کی جنگ میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، وزیراعظم

اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے تناظر کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) نے جلسے کے لیے درخواست دی ہے اور ان کے سینیٹر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا۔ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ اگر وہ قانون کی  پاسداری کریں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ن لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ شید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پہلے 24 تاریخ دی ، پھر انہوں نے 26 تاریخ کی بات کی اب وہ کہہ رہے کہ 28 تاریخ کو اسلام آباد پہنچیں گے لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مقامی قیادت کی جانب سے جو درخواست موصول ہوئی تھی وہ حکومت نےمسترد کردی ہے کیونکہ ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ کسی شاہراہ کو بلاک نہیں کیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کردیا گیا ۔ ن لیگ کو ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں انہوں نے اسٹیج لگا دیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 28 مارچ کو پیش کی جائے تو وہ تو کاؤنٹ نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ تین یا چار تاریخ کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی ۔ اپوزیشن کے تمام ممبران کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کسی ریلی میں شامل ہے نہ ہی پی ڈی ایم کا استقبال کررہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے ممبر اپوزیشن نے لانے ہیں۔ منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مزے کررہے ہیں۔ ہم عدلیہ کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔ ان شاء اللہ عمران خان فتح یاب ہو گا۔ اللہ کا منظور ہوا تو اتحادی بھی ہمارے حق میں فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ تحاریر