تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ناجائز اسلحہ کے ساتھ پکڑا گیا

لیہ: حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مجید خان نیازی کے بیٹے رحیم خان کو پولیس نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومتی جماعت تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی مجید خان نیازی کا بیٹا اپنے ڈرائیور ساتھی طاہر سلیم کے ہمراہ گاڑی میں ڈنگہ ضلع گجرات آرہا تھا کہ ہائی وے پولیس نے مشکوک گاڑی دیکھ کر روکا۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر ایم این اے مجید خان نیازی کے بیٹے رحیم خان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے