عمران خان ، بھٹو کے نقش قدم پر اور بھٹو کا نواسہ تاریخ کی غلط سمت پر

وزیراعظم عمران خان نے امریکا بہادر کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہا تھا جبکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال جون میں ایچ بی او کے دیئے گئے انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے اندر کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے امریکا کو کسی بھی صورت اڈے اور اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس انٹرویو کے ٹھیک اگلے مہینے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو ٹھوکر مارتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے تھے۔ جس کی تفصیلات آج تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

گذشتہ سل Axios کی ویب سائٹ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران جوناتھن سوان نے سوال کیا تھا، "کیا آپ امریکی حکومت کو اجازت دیں گے کہ سی آئی اے پاکستان میں القاعدہ ، داعش اور طالبان کے خلاف سرحد پار انسداد دہشت گردی کے مشنز انجام دے،؟

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک عدم اعتماد ، حکومت اور اپوزیشن والے دونوں اپنی اپنی جیبیں ٹٹولنے لگے

ایچ بی او کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ” ایبسولیوٹلی ناٹ” کوئی صورتحال نہیں بنتی کہ ہم امریکا کو افغانستان میں کارروائی کے لیے اڈے اور پاکستانی سرزمین دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dawn Today (@dawn.today)

وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے جیب سے خط نکالا اور ہوا میں لہرا دیا ، وزیراعظم نے کہا "مجھے لکھ کر دھمکی دی گئی ہے” ٹھیک 46  برس قبل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 27 مارچ 1976 کو لاہور میں جلسہ عام کے دوران جیب سے خط نکالا اور دعویٰ کیا تھا کہ "مجھے لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔”

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستانی قوم نے اپنے زورِ بازو سے بڑے سے بڑے طوفان کا رخ موڑ دیا، ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے ۔

امریکا بہادر کو پیغام دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت اپنے ایٹمی پروگرام کو رول بیک نہیں کریں گے۔

پاکستان قومی اتحاد نے 1977 میں "تحریک نظام مصطفیٰ” کے نام سے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک شروع کردی۔

ذوالفقار علی بھٹو کا قومی اسمبلی سے خطاب

28 اپریل 1977 کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے اپنے خلاف چلائی جانے والی تحریک کو امریکی سازش قرار دیا تھا۔

سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے کہا جناب اسپیکر میرے خلاف چلائی جانے والی تحریک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ "سفید ہاتھی میرے خون کا پیاسا بنا ہوا ہے۔ وہ اپنے مقاصد کی راہ میں مجھے رکاوٹ تصور کرتا ہے۔ لیکن میں ملکی مفاد کی خاطر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اور اپنے آپ کو اپنے ملک کے مفاد کے لیے قربان کردوں گا۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کہا سفید ہاتھی کا حافظہ بہت تیز ہے وہ میری پالیسیز کو ہمیشہ ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہنری کسنجر نے 1976 اگست کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اس دورے مقصد پاکستان کو فرانس کے ساتھ  ایٹمی ری پروسینگ پلانٹ کے معاہدے سے روکنا تھا۔

نوائے وقت اخبار کی رپورٹ کے مطابق "ہنری کیسنجر کے اس جملے ‘تمھیں ایک خوفناک مثال بنا دیں گے’ کی کسی آزادانہ ذرائع سے تصدیق تو نہیں ہو سکی ہے لیکن اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف مشن جیرالڈ فیورسٹین نے اپریل 2010 میں پاکستانی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ وہ ایک پروٹوکول آفیسر کی حیثیت سے 10 اگست 1976 کو لاہور میں ہونے والی اس میٹنگ کے عینی شاہد ہیں جس میں بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے بارے میں ہینری کیسنجر کی وارننگ کو مسترد کر دیا تھا۔”

یہ وہ تاریخی حقائق تھے جن سے ہمیں اپنے پڑھنے والوں کا آگاہ کرنا مقصود تھا۔ مگر تاریخ کا دھارا یہیں ختم نہیں ہوتا۔

عمران خان کا انٹرویو اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اسمبلی فلور پر امریکی سازش کو بے نقاب کیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ سال جون میں ایچ بی او کے دیئے گئے انٹرویو کے بعد جولائی میں بلاول بھٹو زرداری غیراعلانیہ دورے امریکا روانہ ہو گئے تھے ، چیئرمین پیپلز پارٹی نے دو ہفتے تک امریکا میں قیام کیا تھا ، مگر اس دورے کی تفصیلات آج تک عوام کے سامنے نہیں آئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے دوران نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے اہم اجلاسوں میں شرکت کی تھی، مگر ان میٹنگز اور اجلاسوں میں کیا طے ہوا تھا ابھی تک مخفی ہے۔

متعلقہ تحاریر