کل سرپرائز دوں گا، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سما ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کل قوم انجوائے کرے گی، بیرونی سازش بےنقاب ہوچکی ہے، گیم تبدیل کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے سما ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کل بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا میں گیم ہی تبدیل کر دیا ہے، قوم کل انجوائے کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی اسمبلی جائیں گے، اچکنیں سلوانے والوں کو بڑا دھچکا ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش بے نقاب ہو گئی ہے، ان حالات میں انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن کا پیسہ باہر ہے وہ اس ملک کو آزاد نہیں ہونے دیں گے، مجھے پچھلے اکتوبر کو ہی سازش کا پتا چل گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہے، ایک دن جیل میں نہیں گزار سکتا، اس کو باہر بھیجنے کا فیصلہ صرف میرا نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو فصلی بٹیرے آئے انہوں نے بہت تنگ کیا، پوری مسلم لیگ (ن) میں یہ دم نہیں کہ ملک کی قیادت کرے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ فوج کو بیچ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں کہتا ہوں ایسا نا کریں۔
اسٹیبلشمنٹ کو راستہ نکالنے کیلیے کوئی درخواست نہیں کی، وہ نیوٹرل ہے تو یہ سب سے اچھی بات ہے۔









