پی ٹی آئی وفاقی دارالحکومت میں مقبول ترین جماعت، گیلپ سروے

گیلپ سروے کے مطابق اسلام آباد میں 15 فیصد شہری مسلم لیگ (ن) کو پسند کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی صرف 4 فیصد لوگوں میں مقبول ہے۔

گیلپ پاکستان نے اپنے حالیہ سروے میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں مقبول سیاسی جماعتوں میں پہلے نمبر پر تحریک انصاف جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) ہے۔

سروے کے مطابق تحریک انصاف کو 31 فیصد اور مسلم لیگ (ن) کو 15 فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے۔

شہری علاقوں میں رہنے والی 33 فیصد آبادی میں تحریک انصاف مقبول ہے جبکہ پرانے علاقوں میں اس کی مقبولیت کی شرح 50 فیصد ہے۔

گیلپ سروے کے ڈائریکٹر بلال گیلانی نے 92 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں تحریک انصاف زیادہ مقبول ہے جبکہ خواتین کو مسلم لیگ (ن) پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں مسلم لیگ (ن) مقبول ہے، اسلام آباد کی تینوں قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے اور 2018 کے انتخابات میں ہر امیدوار کو تقریباً 20 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

ڈائریکٹر بلال گیلانی نے کہا کہ ان تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مقبولیت برقرار ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پیپلزپارٹی کو صرف 4 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں۔

بلال گیلانی نے مزید کہا کہ ہر شہر سے تقریباً 600 افراد کو مختلف بنیادوں پر اس سروے کے لیے منتخب کر کے ان کی رائے لی گئی۔

متعلقہ تحاریر