صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑنے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی توڑنے کی ہدایت بھیجی تھی۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایوان صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے موصول ہونے والی ہدایت کی روشنی میں صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس جاری کردی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی توڑنے کی ہدایت بھیجی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد فارن ایجنڈے کے تحت میرے خلاف لائی گئی ۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین کے آرٹیکل کو استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے ، اسپیکر نے اپنے آئینی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کیا۔ عدم اعتماد کی تحریک فارن ایجنڈا تھی۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو آئینی کے منافی قرار مسترد کردیا تھا۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے تحریک عدم اعتماد پر اٹھائے گئے آئینی سوالات اور اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے رولنگ دی کہ آئین کے آرٹیکل 5 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد کی قرار داد آئین کے منافی ہے اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے الیکشن ہوں گے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔

متعلقہ تحاریر