اعلیٰ سرکاری افسر نے صحافیوں کے ذریعے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا؟
سینئر صحافی نصرت جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے تمام رپورٹرز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کیا پیغام لے کر گئے تھے؟

سینئر صحافی نصرت جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اِن پریشانی کے دنوں میں سونے سے پہلے میں اُن تمام میڈیا رپورٹرز اور اینکرپرسنز سے سادہ سا سوال کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے آج اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
کہاں؟ کب اور کیوں؟ اور انہوں نے His Excellency کا کون سا پیغام اپوزیشن رہنماؤں کو پہنچایا؟
Before I go to sleep in these stressful days, allow me to put a simple question to all celebrity reporters/anchors of media: who met with a group of opposition leaders today. Where, when and why?! And what message HE conveyed to them? Good night and take care.
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) April 5, 2022
آخر میں نصرت جاوید نے کہا کہ شب بخیر، اپنا خیال رکھیے گا۔
نصرت جاوید صاحب کچھ نا کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے، انہوں نے اشاروں کنایوں میں صحافیوں سے پوچھا کہ اعلیٰ سرکاری افسر نے رپورٹرز کے ذریعے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو کیا پیغام پہنچایا۔
نصرت جاوید کا شمار باخبر صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے میں یہ ٹویٹ کر کے مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اپوزیشن نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں فرمائش کی وہ انہیں عدالت سے کلیئر کروائیں،عمران خان کی حکومت بحال پھر تحریک عدم اعتماد ہو اور ہمیں 6 ماہ کے لیے حکومت دی جائے۔
مزید @OfficialDGISPR پریس کانفرنس کرکے ہمیں کلین چِٹ دیں کہ ہم صاف ہیں ورنہ الیکشن بائیکاٹ اور اداروں پر حملے ہوں گے۔— Imran Afzal Raja®️عمران افضل راجہ (@ImranARaja1) April 5, 2022
ایک ٹوئٹر صارف نے صحافی عمران افضل راجہ کی ٹویٹ کو نصرت جاوید کی ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔
عمران افضل راجہ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اپوزیشن نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں فرمائش کی کہ وہ انہیں عدالتوں سے کلیئر کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے مطالبات میں ایک یہ بھی تھا کہ عمران خان کی حکومت بحال کی جائے اور پھر تحریک عدم اعتماد دوبارہ پیش ہو۔
نصرت جاوید اور عمران افضل راجہ کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو آنے والے وقت سے پتا چلے گا۔









