جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی
یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بناسکے گا، کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے اور تحقیقات کرے گا

حکومت نے دھمکی آمیز خط اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عالمی سازش کے معاملے کی تحقیقات کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔
جنرل (ر) طارق خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے لیٹر گیٹ کمیشن کی انکوائری کی سربراہی کے لیے میرا نام تجویز کیا تھا لیکن میں تحقیقات کمیشن کی سربراہی سے معذرت چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ
پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، آرمی چیف
The government of Pakistan has suggested my name for the investigation of the letter gate.
I apologize to the head of the Lettergate Commission of Inquiry.— Lt.Gen R Tariq Khan (@Pakistan_Tariq3) April 8, 2022
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا جس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان ہوں گے، یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بناسکے گا، کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے اور تحقیقات کرے گا کہ حکومت گرانے کے لیے سازش کہاں سے شروع ہوئی۔









