اچھا اینکر بننے کےلیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے، اینکر پرسن فیصل کریم

سماء نیوز چینل پر مورننگ شو ہوسٹ کرنے والے معروف اینکر پرسن سید فیصل کریم کا کہنا ہے جب تک آپ ایک اچھے ایکٹر نہیں بن جاتے آپ اچھے اینکر نہیں بن سکتے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پروفیشن کے طور پر کبھی ایکٹنگ نہیں کی یا جسے ایکٹنگ کہتے ہیں وہ نہیں کی۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیصل کریم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2005 میں پاک آرمی میں کمیشنڈ حاصل کیا ۔ پھر سارے خواب پورے ہو گئے۔ کاکول اکیڈیمی میں دوران ٹریننگ ان فٹ ہو گیا ، اور وہ انجری زیادہ لنگرآن ہوئی اور وہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہوسکا ، اور پھر میرے پاس واپس آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پدرشاہی معاشرے میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہو گا، صحافی عافیہ سلام

رہنما ایم کیو ایم خوش بخت شجاعت خواتین کے ملٹی ٹیلنٹڈ کردار سے خوش

سید فیصل کریم نے بتایا کہ مجھے تقریر کرنے کا شوق تو پہلے ہی سے تھا پھر میں کراچی یونیورسٹی چلا گیا ، 2009 میں اے آر وائی کے کچھ لوگ یونیورسٹی آئے ہوئے تھے اور وہ آڈیشن لے رہے تھے ، میں نے بھی آڈیشن دیا اور پھر سلیکشن ہو گیا اور پھر وہاں سے جو سفر شروع ہوا وہ ابھی تک چل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اینکر پرسن فیصل کریم کا کہنا تھا کہ نالج بڑھنے کی وجہ ڈیبیٹ ہے ، آپ کے پاس جتنا زیادہ نالج ہو وہ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈیبیٹ نے ریسرچ کرنے کا عادی بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں اینکر پرسن سید فیصل کریم کا کہنا تھا کہ ہمارے نصاف میں غالب اور علامہ اقبال کو پھول کی پنکھڑی اور شاہین تک محدود کردیا ہے ، جبکہ وہ اس سے بڑے شاعر تھے۔ ہمارے نصاف حفیظ جالندھری اور جون ایلیا کو کیوں نہیں پڑھایا جاتا۔

سید فیصل کریم نے نیوز 360 کے ہوسٹ الیان الکریم سے اپنے مزید کون کون سے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں ۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ تحاریر