عمران خان کی رخصتی ، کراچی سے خیبر تک مظاہرے شروع

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پی ٹی آئی کی حکومت کو غیرملکی سازش قرار دیتے ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

جہاں ایک طرف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا جارہا ہے وہیں دوسری جانب ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دھمکی آمیز خط کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور  تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی کال پر ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

یہ بھی پڑھیے

بنوں : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

عمران خان کی حکومت مہینے بھر کی ہنگامہ خیزی کے بعد رخصت

اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور زیرو پوائنٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے عمران خان کے حق میں اور متحدہ اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ اپوزیشن رہنما غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مظاہرین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ  ایوان میں آئیں گے اور ملک کو لوٹنے والوں کو  نشان عبرت بنائیں گے۔

راولپنڈی کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے تاریخی لیاقت باغ چوک پر احتجاج کیا،مظاہرے میں سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا عوام نے امپورٹڈ اور ملک دشمن حکومت کو مسترد کردیا ہے۔عمران خان کی کال پر آج عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لبرٹی چوک میں بیرونی سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf protests

مظاہرے میں تحریک انصاف لاہور کی قیادت اور رہنماؤں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے متحدہ اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا ملک میں جلد از جلد انتخابات کروائے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

کراچی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑی تعداد میں شھری سڑکوں پر آگئے۔ پی ٹی آئی کے تحت امپورٹڈ حکومت کے خلاف راشد منہاس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہر کراچی سے کارکنان سمیت پی ٹی آئی کراچی کی قیادت عمران اسماعیل،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ،بلال غفار ، ارسلان تاج اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf protests

مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کارکنان کے امپورٹڈ گورنمنٹ اور ایک ٹکے کے دو زرداری کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقعے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہالحمدللہ عمران خان ایک نئی میچ کے لیے تیار ہوچکے ہیں،

اب میچ نفیس اور خبیث کے ساتھ نہیں کھیلا جائے گا،کوئی بچ گیا ہے جو عمران خان کے خلاف نہیں ہوا؟اب عمران خان صرف اپنی عوام کے ساتھ ہے،کروڑوں لوگ اس وقت ملک میں روڈوں پر ہیں،کوئی آدمی گھوم رہا ہوگا تو فوری عدالت لگ جائے گی،سنا ہے ڈیزل کا ریٹ اب گررہا ہے،ڈیزل ان میں رل جائے گا،ڈرون حملوں میں پاکستان کے بچے شہید ہوئے،اس موقعے پر رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج جشن کا سماء ہے،

Pakistan Tehreek-e-Insaf protests

پاکستان کی آن شان کپتان کی حکومت کو سازش سے گرایا گیا۔ کیا کراچی کے عوام اس سازش کو ناکام بنائے گیں۔ کراچی قومی سطح کی سیاست سے دور ہوچکا تھا،عوام نے فیصلہ کیا کراچی سے کپتان کو منتخب کیا،کراچی میں ایک سیاسی جماعت نے اپنے کارکنوں کی لاشوں پر سیاست کی،کیا کراچی کے عوام نے آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ آج پھر غلام بن جائیں،مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو ایک سیٹ بھی نہیں ملنے والے۔ عوام کے لوٹے لوٹے کے نعرے،پہلے یہ الطاف کے نام سے کھاتے تھے اب زرداری کے نام پر کھارہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی غلامی کی سازش ناکام ہوکر رہے گی۔ کیا عدالتیں عزیر بلوچ، ناظم جوکھیو کے قاتلوں کیلئے کھلی؟؟کس کے لیے رات 12 بجے عدالتیں کھولیں گئیں۔ چیری بلوسم کہتا ہے قوم بھکاری ہے اس کا باپ ہوگا بھکاری ہے

شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ ،عمران خان نے توہین رسالت کیلئے آواز اٹھائی۔ کہاں ہے وہ ڈیزل، دیکھو عوام کا جم غفیر،پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو عام ورکر کو ٹکٹ دیکر لیڈر بناتی ہے۔میں اپنی ماؤں کی مشکور ہوں۔

پشاور میں بھی پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔

مظاہرین  کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو ختم کیا گیا۔ ہم عمران خان کے ساتھ ہے۔ عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائے گے۔ پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔

سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایسا جذبہ عمران خان کے 2014 والے جلسے کے بعد پہلی بار آج دیکھا گیا۔ شھر میں کارساز سے اسٹڈیم اور شارع فیصل جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

عرب نیوز کے نامہ نگار اور سینئر صحافی نیامت خان نے لکھا ہے کہ "کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کا ایک زبردست پاور شو ہوا جس میں اردو اسپیکنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جوکہ عمران خان کے لیے حوصلہ افزاء بات ہے۔ جنہیں کل اپوزیشن کے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ یہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پی کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔”

بھارتی صحافی اشوک سوائن نے لکھا ہے کہ ” پاکستان میں عمران خان کی سیاست پارلیمنٹ سے سڑکوں پر آگئی ہے۔”

معروف صحافی اور تجزیہ کار مبشر زیدی نے لکھا ہے کہ ” کراچی میں عمران خان کی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف عوام کے ایک جم غفیر نے احتجاج کیا۔”

متعلقہ تحاریر