گریڈ 21 کے افسران نے رکی ترقیوں کے حصول کیلئے شہباز شریف سے امیدیں باندھ لیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سرکاری افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقیوں کیلئے اجلاس جلد ہوگا۔

افسر شاہی کو نئی حکومت سے امیدیں، گریڈ 21 کے 32 افسران گریڈ 22 میں جانے کے لیے ڈیڑھ سال سے پروموشن بورڈ کے منتظر، نظریں وزیراعظم شہباز شریف پر جمالیں۔

کسی بھی بیورو کریٹ کے لیے سب سے بڑا خواب گریڈ 22 تک پہنچنا ہوتا ہے کیونکہ اس 22  گریڈ کے لیے مراعات ہی کچھ اور ہوتی ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت گریڈ 21 کے 32 افسران گریڈ 22 میں جانے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی قیادت کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر کریک ڈاؤن، سرغنہ سمیت 11 گرفتار

خیبرپختونخوا کی گورنرشپ نہیں، دو وفاقی وزارتیں چاہئیں، اے این پی

نئی حکومت کے لیے ترقی کے منتظر اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے خوشخبری کی امیدیں ہیں۔  ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے سیکرٹری سمیت گریڈ اکیس کے تیس سے زائد افسران کو گریڈ بائیس میں ترقی دی جائے گی۔ انتظامی معاملات میں سابق بیورو کریٹ طارق پاشا اب وزیر اعظم شہباز شریف کو مشاورت اور معاونت فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سرکاری افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقیوں کیلئے اجلاس جلد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح  اجلاس میں ڈاکٹر راشد منصور, نوید علاو الدین, امداد اللہ بوسال, مومن آغا، محی الدین وانی اورجواد پال کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔  اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق حامد یعقوب شیخ, عبد العزیز عقیلی ، اعجاز احمد, احمد حنیف اور محسن مشتاق چندانہ کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔

اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں ظفر نصر اللہ خان, آمنہ عمران, ساجد صدیق ، زوالفقار حیدر, اعزاز ڈار, ڈاکٹر عصمت طاہرہ کے نام بھی ترقی کے لیے زیر غور آئیں گے۔  خاقان بابر, سعید احمد نواز اور ارم بخاری، آفتاب اکبر درانی,علی شیر محسود, افتخار شلوانی کو بھی گریڈ 22 ترقی پر غور ہوگا،

ذرائع نے مزید بتایاکہ پولیس سروس کے آفتاب پٹھان, محمود عالم محسن حسن بٹ, معظم جا انصاری,صلاح الدین کے نام بھی ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ڈیڑھ سال تاخیر کا شکار ہونے کے باعث درجنوں افسران اپنی ترقیوں کے انتظار میں ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور گریڈ اکیس کے افسران وفاقی سیکرٹریز کے عہدوں پر تعینات ہیں۔

بیورو کریٹس کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں اور انہوں نے پروموشن بورڈ کے لیے مقررہ تاریخ پر ان کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر