کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟ اسد عمر نے بتادیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے دنیا بھر کو تیزی سے بیماری میں مبتلا کرنے والی کورونا وباء کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ بتادی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ کورونا کو روکنے میں سب سے اہم کردار کس چیز کا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این سی او سی کو ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کے پھیلاؤ میں سب سے بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاؤ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں۔

انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کہا کہ ماسک کا استعمال وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں سب سے اہم ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے موسم سرما میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے