ترجمان پاک فوج کا بیان جمہوریت کیلیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،بلاول بھٹو

جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا نہ صرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابر افتخار  کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے  جمہوریت کیلیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ  میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان  جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکاہے۔ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا نہ صرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف ایکسٹنشن قبول نہیں کریں گے، 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، ترجمان پاک فوج

تاریخی جلسے پر عمران خان کا پشاور کے عوام کا شکریہ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو متنازع کردار سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔ اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

متعلقہ تحاریر