پنجاب اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل، حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ

حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی نے دوست محمد مزاری کو لوٹا مارا اور پھر کئی ارکان نے ایک ساتھ حملہ کرتے ہوئے لاتوں اور گھونسوں سے زردوکوب کیا ، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے زدوکوب کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان چننے کے لیے اجلاس جاری تھی کہ اس دوران کچھ حکومتی ارکان نے لوٹے ڈپٹی اسپیکر کی جانب اچھال دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

بیرونی طاقتیں عمران خان کو قتل کروانے کی کوشش کرسکتی ہیں، شیخ رشید

بعد میں حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور غیراخلاقی زبان کا استعمال شروع کردیا۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے جواب دینے پر ارکان اسمبلی نے ان پر حملہ کردیا اور مکوں اور تھپڑوں کی ان پر بارش کردی۔

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کو فرش پر گرا دیا اور لاتوں اور گھونسے مارے۔ دوست محمد مزاری کے بال بھی نوچے گئے۔ ارکان اسمبلی نے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی دھکے دیئے ان کی ڈپٹی اسپیکر کو بچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اس ساری کارروائی کے دوران دوست محمد مزاری زخمی ہو گئے جنہیں بعدازاں سیکورٹی اہلکار بمشکل بچا کر ایوان سے باہر لے گئے۔ حکومتی ارکان نے اس ساری کارروائی کے دوران اسپیکر کی نشست پر زمین پر گرا دی۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ سیکورٹی گارڈ کو سنبھنلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

متعلقہ تحاریر