آرمی چیف کا دورہ لاہور گیریژن ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقاتیں
فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنےکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف سی ایم ایچ لاہور میں تشدد سے زخمی ہونے والے میجر حارث کی عیادت بھی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز لاہور گیریژن کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور جاکر لیگی رہنماؤں کے ملازمین کے تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے لاہور گیریژں کے افسران اور سابق فوجیوں سے تفصیلی ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف ایکسٹنشن قبول نہیں کریں گے، 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، ترجمان پاک فوج
تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی ن لیگ کے گلو بٹ آزاد ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کر لیے گئے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آرمی چیف نے بعدازاں گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کی، آرمی چیف نے لاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا۔
گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقاتوں میں آرمی چیف نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے ۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست میں یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنےکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہیں، دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔









