ترکی پاکستان بھائی بھائی سے ہیش ٹیگ گیٹ آؤٹ پاکستانیز میں تبدیل ہونے والے عوامل

ترکی پاکستان بھائی بھائی سے ہیش ٹیگ گیٹ آؤٹ پاکستانیز میں کیسے تبدیل ہوا ، ترکی شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پاکستانی ہونے والے کو عزت ملا کرتی تھی ،

بھائی بھائی سے گیٹ آؤٹ پاکستانی کا ہیش ٹیگ کیسے وجود میں آیا نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے ایک تحقیقات سروے کیا اور پتا چلایا کہ اس ہیش ٹیگ کے پیچھے کون کون سے عوامل کارفرما تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں پانی کا بحران، اعجاز جھکرانی نے ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا

بیرونی مالی امداد کے منتظر مفتاح اسماعیل کیا عوام دوست بجٹ دے پائیں گے؟

پچھلے کچھ ہفتوں میں ترکی میں چار لگاتار واقعات ہوئے ہیں، جو پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں شرم آنی چاہیے، تقسیم اسکوائر پر پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج ، خواتین کو ہراساں کرنا ، اغواء برائے تاوان ، بچوں کے ساتھ بدفعلی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

تقسیم اسکوائر پر پاکستانیوں کا احتجاج

عمران خان کی حکومت گرانے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج ہوا، ترکی کی پاکستانی کمیونٹی بھی احتجاج کے لیے جمع ہوئی مین تقسیم اسکوائر پر ، رات کے دو بجے۔

بنا کسی گورنمنٹ اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر اور اپنی ایمبیسی کو انفارم کیے بغیر پاکستانی جمع ہو گئے۔ یہ کوئی ڈی چوک یا تین تلوار نہیں ہے ، جہاں پولیس آئے گی اور آپ سے درخواست کرے گی کہ آپ ایسا نہ کریں اور آپ ان کو کہیں گے آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں اور وہ چلے جائیں گے۔ تقسیم اسکوائر پر دو پریزنرز وین آئیں اور 35 سے 40 لوگوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔

خواتین کو ہراساں کرنے میں پاکستانی ملوث

ترکی ایک ماڈرن ملک ضرور ہے مگر یہاں پر اخلاقی ویلیوز بہت زیادہ سخت ہیں ، یہاں پر خواتین کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا ، ترکی میں کرائم سمجھا جاتا ہے ، لوگ آپ کو چھوڑیں یا نہ چھوڑیں ، گورنمنٹ آپ کو بالکل نہیں چھوڑنے والی۔ کیونکہ ترکی میں گورنمنٹ اپنی فیملیز کو شدت سے پروٹیکٹ کرتی ہے۔

بچوں کے ساتھ بدفعلی میں پاکستانی ملوث

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدت سے ایک شخص کو پکڑا گیا جو کہ پاکستانی ہے بچے کے ساتھ بدتمیزی کررہا تھا ، مطلب یہ پر خاندانی ویلیوز کی وائیلیشن کی گئی۔

اغواء برائے تاوان میں پاکستانی ملوث

پاکستانی لوگ نیپالی لوگوں کو تاوان کے لیے اغواء کرکے لے گئے ، یعنی یہ چار واقعات ایسے ملک میں ہوتے ہیں جہاں پر آپ کی عزت بطور پاکستانی کی جاتی ہے ، تو اس عزت کا کیا ہوگا۔؟

جب کوئی کسی ٹورسٹ سے پوچھتا تھا کہ آپ کون سے ملک سے ہیں تو جب بتانے والا بتاتا تھا کہ میں پاکستان سے ہوں تو پوچھنے والے کے چہرے پر خوشی کی لہر آجاتی تھی ، مگر اب ایسا نہیں ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر