کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کی 1947 سے اب تک کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابوذرسلیمان نے کابینہ ڈویژن سے قیام پاکستان سے اب تک  وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تمام تحائف کا ریکارڈطلب کیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے 1947 سے لے کر اب تک توشہ خانہ کے ریکارڈ کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابوذرسلیمان نے کابینہ ڈویژن سے قیام پاکستان سے اب تک  وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تمام تحائف کا ریکارڈطلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے


توشہ خانے کے تحائف صرف سرکاری اور فوجی افسران خرید سکیں گے

توشہ خانے کے تحائف نیلام، رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی، نریندر مودی

سینئروکیل نے 1947 سے لے کر آج تک توشہ خانہ  سے لیے گئے تحائف کی رائج الوقت مارکیٹ ویلیو ، تحائف کی قیمت اور صدور اور وزرائے اعظم کی طرف سے ادا کی گئی رقم  کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ابوذر سلمان خان نیازی نے لکھا کہ انہیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جواب موصول ہوا جس میں ادارے نے رازداری کا دعویٰ کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزیدلکھا  کہ کابینہ ڈویژن   نے توشہ خانے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے، کیبنٹ ڈویژن نے انہیں جواب دیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات کلاسیفائیڈ ہے، فراہم نہیں کرسکتے۔

اینکر پرسن امیر عباس نے  کابینہ ڈویژن کے جواب کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ پڑٰ ہے آپ کی فراڈ جمہوریت، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سارا دن میڈیا پر عمران خان کو توشہ خان کہہ کر سیاسی اداکاری کرتے ہیں مگر ان کے اصولوں کی اصلیت یہ ہے کہ سلمان خان نیازی نے حکومت سے 1947 تا حال وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات مانگی جو حکومت نے دینے  سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر