عمران خان خیبرپختون خوا میں جلسے ضرور کریں مگر لیڈر پورے ملک کے بنیں

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے حکم ملا تو امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں ، کیونکہ آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے۔

گزشتہ چار روز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج تیسرا جلسہ چارسدہ میں کیا ہے ، اس سے قبل انہوں نے پشاور اور مردان میں جلسے کیئے تھے۔ خیبرپختون خوا کو اپنا مسکن بنانے پر تاثر پیدا ہورہا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے کےپی کے میں بیٹھے ہیں جبکہ آج مریم نواز نے بھی مانسہرہ جلسے میں الزام لگا دیا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے خیبرپختون میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

چارسدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلم کرنے جارہی ہے پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے، پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا ، اور حکومت انڈیا کے ساتھ ملکر کشمیریوں کے خون کا بھی سودا کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف یکمشت محاذ کھول دیا

مسلم لیگ ن کے حالیہ تین جلسے ، عوامی پذیرائی نہ ملنے کی وجوہات کیا ہیں؟

عمران خان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے حکم ملا تو امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں ، کیونکہ آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے ، امپورٹڈ حکومت جان لو ہم تمہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے ،  ہم روس سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ کرنے جارہے تھے، روس ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر تیل دینے کو تیار تھا ،

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا امریکہ کی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے۔ ہم کسی صورت امریکہ کے غلاموں اور چوروں کو تسلیم نہیں کرینگے۔ ان چوروں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑینگے۔ آزادی کے لئے لڑنا جہاد ہے۔ مردان اور لاہور میں شہید ہونے والے آزادی کی جدو جہد میں شہید ہوئے۔ یہ لوگ زات کیلئے نہیں ملک کی حقیقی آزادی کیلئے نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پرامن احتجاج کے حق کے لیے جارہے ہیں، اب جب ہم نکلیں گے تو کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آسکے گی ، ہم تین ظالم ، کرپٹ اور بزدل لوگوں کو جیلوں میں ڈلوائیں گے ، بوٹ پالیشی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لیں کہ ہم عدالتوں میں جائیں گے۔ رانا ثناء اللہ سن لو تمہارے ظلم پر قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی ، سپریم کورٹ نے کہا پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا اگر انہوں نے ہمیں حق نہ دیا تو ہم حق چھین لیں گے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد کرونگا۔ اگلی باری پوری تیاری کے ساتھ نکلیں گے ، رانا ، شہباز اور حمزہ کان کھول کر سن لو، جو ظلم کیا قوم تمہیں معاف نہیں کرینگے، کل وکیلوں سے مشورہ کر کے ان پر کیس کرینگے۔

عمران خان کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں نے گھروں کے اندر داخل ہو کر عورتوں کو پکڑا، اسلام آباد میں عورتوں اور بچوں پر شدید شیلنگ کی۔ ہم انہوں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈال دینگے۔ کل ہم پر امن احتجاج کے حق کیلئے سپریم کورٹ جائینگے۔ ہم تیاری کرکے حق چھیننے کیلئے نکلیں گے۔

ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں،اب ایک ایک چیز کی تیاری کرکے لانگ مارچ کی کال دوں گا ، جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد نہیں چھوڑوں گا ، ہمارا کارکن علی شاہ لاہور سے فیصل آباد کی جنگ میں شہید ہوا ، قوم جب آزادی کے لیے کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہوتا ہے ، ہم چوروں کے خلاف حقیقی جنگ لڑنے نکلے ہوئے ہیں ، کسی صورت چوروں اور امریکی غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر