شہباز شریف نے اہلخانہ کو کتنے کروڑ کے تحائف دیئے؟ آپ بھی جانیے

لاہور: نواز شریف کی جائیدادوں کی تفصیلات کے بعد شہباز شریف کی جانب سے اہلخانہ کو دیئے گئے تحائف کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ شہباز شریف نے بیٹوں سے کتنے کروڑ کے تحائف وصول کیے؟ یہ بھی پتہ چل گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اہلخانہ کو دیئے گئے تحائف کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے۔ شہباز شریف نے اہلیہ اور بچوں کو 24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تحائف میں دیئے۔ جبکہ بیٹوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 678 روپے تحائف میں وصول کیے۔

نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 38 ہزار 200 روپے، جبکہ حمزہ شہباز کو 2013ء میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپے تحفے میں دیئے۔ انہوں نے حمزہ شہباز کو سال 2015ء میں 2 کروڑ روپے بطور تحفہ، جبکہ 2015ء میں تہمینہ درانی کو ڈیفنس میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پلاٹ تحفے میں دیا۔ اس کے علاوہ نصرت شہباز کو مختلف مواضعات میں 749 کنال اراضی بھی تحفے میں دی۔ شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ہری پور میں کاٹیج اور گھر بھی خرید کر دیا جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 200 ظاہر کی گئی ہے۔

نیب دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو 867 کنال 18 مرلے اراضی والدہ سے، جبکہ 748 کنال 19 مرلے اراضی والد سے تحفے میں ملی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے