شہزاد اکبر کی رانا ثنااللہ پر کڑی تنقید،  ابن  جہل کہہ ڈالا

ملک فیملی نے ہائیڈ پارک نامی جائیداد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے2016میں خریدی تھی

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ کہ  بقول رانا ثنا للہ کے لندن میں ملک فیملی کا پیسہ ملک کالوٹا ہوا تھا تو اس جاہل سے پوچھنا تھا کہ ملک فیملی نے اس پیسے سے ہائیڈ پارک نامی جائیداد نوازشریف کے بیٹے حسن نواز سے 2016 میں خریدی تھی اور رقم کی ادائیگی حسن نواز کو ہوئی وہ پیسے تو آج بھی حسن نواز کے پاس ہیں۔

شہزاد اکبر نے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے جاہل وزیر داخلہ نے اعتراف کر لیا کہ حسن نواز نے غیر قانونی پیسہ وصول کیا؟۔ تو اب ابن جہل یہ بتلا دیں اسکی واپسی کب کروا رہے ہیں؟ ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت پہلی بار پی ٹی آئی کے خلاف دستاویزی ثبوت سامنے لے آئی

ان کا کہنا تھا کہ  یہ نوازشریف کے ویسے دوست ہیں جن کے بارے میں بڑے کہتے ہیں کہ ایسے دوست سے دشمن بہتر ہوتا ہے ۔

شہزاد اکبر نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے کہا کہ آپکے مالکان یعنی شریف خاندان نے ملک فیملی کو بلیک میل کرکے بشمول ہائیڈ پارک کون کون سی جائدادیں بیچیں۔  میرے پاس  تمام ریکارڈ محفوظ ہے ۔کہیں گے تو پوری فہرست  پیش کر دوں گا ؟۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ  روز ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا  تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے ضبط کی گئی بحریہ ٹاؤن کی 50 ارب روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے، اراضی واجبات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی نہ صرف منظوری دے دی بلکہ مشیر شہزاد اکبر کی مدد سے 5 ارب روپے کمیشن بھی وصول کیا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ حکام نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے انہیں آگاہ کیا کہ یہ رقم غیرقانونی ذرائع سے ہمارے پاس پہنچی ہے اور ہم نے اسے قبضے میں لے لیا ہے، اس کی ملکیت حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہے تو یہاں سے ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر نے ریاست کی طرف سے اس معاملے کو دیکھا لیکن انہوں نے اس رقم کو پاکستان کے عوام کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اپنا حصہ مبینہ طور پر 5 ارب روپے طے کر کے دو نمبری کا طریقہ کار بنایا۔

متعلقہ تحاریر